ڈیرا اللہ یار میں گرینڈ الائنس کی احتجاجی ریلی، ٹریفک معطل

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
14 جنوری 2026
ڈیرا اللہ یار: گرینڈ الائنس کی جانب سے ڈی آر اے اور دیگر دیرینہ مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی میں ڈیرا اللہ یار اور اوستا محمد کے سینکڑوں سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت سجاد حسین رند اور علی بخش جمالی نے کی۔ مظاہرین بائی پاس پہنچے جہاں پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن مظاہرین نے پولیس کا گھیراؤ توڑ کر سڑک پر دھرنا دے دیا، جس سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی اہم شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا اور دو ملازمین کو گرفتار کیا۔ گرینڈ الائنس کے رہنماں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Comments are closed.