بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیوں میں 55 کلو منشیات برآمد
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 14 جنوری:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 55 کلوگرام منشیات برآمد کر لی، جن کی مالیت 6 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد
بتائی جاتی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی کچلاک بائی پاس، ضلع کوئٹہ کے قریب کی گئی، جہاں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کے قبضے سے 5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی میں ضلع لسبیلہ کے علاقے درہ گوٹھ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 50 کلوگرام کرسٹل ہیروئن برآمد کی گئی۔
تمام کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.