بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین

23

کوئٹہ، 13 جنوری: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت، ادارے اور عوام متحد ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی، تخریب کاری یا بدامنی کی کوئی گنجائش نہیں۔

Comments are closed.