سب ڈویژن زہری کا اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ عوام کی توجہ کا مرکز
خضدار، 13 جنوری: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی حکومتی ٹیم نے سب ڈویژن زہری کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے میں ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر اور کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاؤٹس کرنل عرفان بھی شامل تھے۔
دورے کے دوران مقامی عوام سے براہ راست ملاقاتیں کی گئیں، ان کے مسائل سنے گئے اور فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے۔ سب سے اہم مرحلہ نادرا رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح تھا، جس سے ہزاروں باشندوں کو قومی شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کے لیے خضدار کا طویل سفر کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ اقدامات سب ڈویژن زہری میں بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی اور امن و امان کے فروغ کی جانب مثبت قدم ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی کوششوں اور حکومت کی عوام دوست پالیسیاں علاقے کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
Comments are closed.