لورالائی میں پینے کے پانی کے معیار کے لیے جامع انسپیکشن مہم کا آغاز

23

لورالائی، 13 جنوری: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ اور ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع بھر میں پینے کے پانی کے معیار کو جانچنے کے لیے جامع مہم شروع کی۔
انسپیکشن کے دوران شہر اور مضافاتی علاقوں کے ٹیوب ویلز، تالابوں اور سرکاری واٹر ٹینکس سے نمونے جمع کیے گئے، جو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری بھیجے گئے تاکہ فزیکل، کیمیکل اور بایولوجیکل ٹیسٹ کیے جا سکیں۔ فوڈ سیفٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد عوام کو صاف، محفوظ اور صحت مند پانی فراہم کرنا اور کسی بھی ممکنہ آلودگی کی بروقت نشاندہی کرنا ہے۔ نتائج کی بنیاد پر مزید قانونی اور اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments are closed.