ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ اینڈومنٹ فنڈ: خواتین کی معاشی خودمختاری کی طرف تاریخی اقدام

23

کوئٹہ، 11 جنوری: مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ اینڈومنٹ فنڈ محض سرکاری منصوبہ نہیں بلکہ بلوچستان کی خواتین کی معاشی و سماجی حیثیت کو مثبت انداز میں بدلنے کی انقلابی پیش رفت ہے۔ فنڈ کے ذریعے ہنرمند، تعلیم یافتہ اور پسماندہ خواتین کو چھوٹے کاروبار، روایتی دستکاری اور جدید ٹیکنیکل تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ فنڈ میں شفافیت اور میرٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، اور دیہی، بیوہ، نادار یا معذور خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ حکومت خواتین کو معاشی خودمختاری، سماجی وقار اور اقتصادی کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.