کوئٹہ میراتھن: نوجوانوں میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی
کوئٹہ، 11 جنوری: محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میراتھن ریس کا شاندار انعقاد ہوا۔ ریس کا آغاز بائیکو پیٹرول پمپ، ایئرپورٹ روڈ سے ہوا، اور افتتاح مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کیا۔ سیکرٹری سپورٹس بلوچستان درا بلوچ نے بھی عملی طور پر ریس میں حصہ لے کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر نوجوانوں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مشیر کھیل نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں، اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت نے کھیلوں کے مزید مقابلے اور جدید سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
Comments are closed.