وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر تعریف
کوئٹہ، 10 جنوری 2026: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شمالی وزیرستان اور کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بروقت، مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات ریاستی عزم اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا واضح مظہر ہیں۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گرد سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدائ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور پاکستان کو محفوظ و مستحکم بنانے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے یکسوئی کے ساتھ اپنا قومی فریضہ جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.