کیچ: تربت میں شاندار میراتھن ریس، نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کا مظاہرہ

23

تربت، 10 جنوری 2026 – کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے تحت تربت میں شاندار میاراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ ریس کا آغاز ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی رہائش گاہ سے ہوا اور کیچ اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریس کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ شہریوں نے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ایاز بلوچ نے پہلی، محمد جان دوسری اور ادیب احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر، میئر اور دیگر عہدیداران نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، جن میں نقدی اور چیکس شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہیں اور مستقبل میں اس طرح کے مقابلوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

Comments are closed.