لورالائی رینج: ڈی آئی جی کا اجلاس، اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز

21

لورالائی، 10 جنوری 2026 – ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے ایس ایس پی آفس لورالائی میں اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایس ایس پی ملک محمد اصغر عثمان، ڈی ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تمام تفتیشی افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی نے ہدایت دی کہ مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری تیز کی جائے اور تفتیشی عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی رعایت کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیویز فورس کے انضمام کے بعد پولیس کے دائرہ کار میں اضافہ ہوا ہے اور ہر اہلکار کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ذمہ داریاں دی جائیں گی

Comments are closed.