ژوب ڈویژن: کمشنر کی ہدایت، شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ پودے فراہم کیے جائیں

19

 ژوب، 10 جنوری 2026 – کمشنر ژوب ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ شجرکاری مہم کے دوران علاقے کے رقبے اور آبادی کے تناسب سے زیادہ سے زیادہ پودے فراہم کیے جائیں۔ کمشنر نے یہ ہدایت محکمہ جنگلات کی نرسری کے دورے کے موقع پر دی، جہاں پودوں کی اقسام، تعداد اور نگہداشت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری ماحول کی آلودگی کم کرنے، گلوبل وارمنگ سے نمٹنے، زمین کے درجہ حرارت میں توازن برقرار رکھنے اور قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کمشنر نے محکمہ جنگلات کو عوام میں شجرکاری کے شعور کو اجاگر کرنے اور تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں اور مقامی کمیونٹی کو مہم میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ماحولیات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Comments are closed.