بلوچستان میں سردی کی شدت، شمالی و شمال مغربی اضلاع میں شدید منفی درجہ حرارت کی پیش گوئی
کوئٹہ، 10 جنوری 2026 – علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران سرد اور خشک موسم کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، ژوب اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کی توقع ہے۔ ہفتہ کے روز بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ مذکورہ اضلاع میں شام اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت مسلسل منفی رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی، اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کی شدت سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.