خضدار: N-25 ایکسپریس وے منصوبہ، ڈپٹی کمشنر کا اہم دورہ

20

خضدار، 10 جنوری 2026 – ضلع خضدار میں نیشنل ہائی وے   کو جدید ایکسپریس وے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ صوبے کی معیشت، تجارت اور روزگار کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے وڈھ تحصیل کا جامع دورہ کیا اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے افسران سے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تفصیلی بریفنگ لی۔ دورے کے دوران مختلف مقامات، بشمول وڈھ اور دراخالہ، میں جاری تعمیراتی کاموں کا براہِ راست معائنہ کیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ منصوبہ مقررہ وقت سے قبل مکمل ہو سکے۔ اس دوران بی ایچ یو وہیر، بی ایچ یو دراخالہ اور ایمرجنسی سروسز 1122 کے مرکز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ N-25 ایکسپریس وے ضلع خضدار اور پورے بلوچستان کے لیے ترقی اور خوشحالی کا نیا دروازہ ہے اور حکومت اس کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.