تحصیل باغبانہ میں صحت مراکز کا اچانک دورہ، غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹس

23

 خضدار، 10 جنوری 2026 – ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے تحصیل باغبانہ میں مختلف سی ڈی اور بیسک ہیلتھ یونٹس کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر رشید احمد اور اسٹاف آفیسر ڈی ایچ او جمعہ خان زہری بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور طبی عملے کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔ متعدد ملازمین غیر حاضر پائے گئے، جنہیں شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر تنخواہوں میں کٹوتی کے احکامات بھی دیے گئے۔ ڈاکٹر نسیم لانگو نے واضح کیا کہ محکمہ صحت میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی صحت کے معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت دی کہ تمام شہریوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Comments are closed.