ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ کی کامیاب کارروائیاں: گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ٹھٹہ، 10 جنوری 2026 – ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ نے چھ گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان کو گرفتار کر کے گٹکا کی سپلائی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 65 بوکس کتھا، 8 کلو گٹکا مٹیریل، 50 بیگز ردی، 10 بیگز پنی، 35 بیگز راجا جانی تمباکو پتی، 6 بیگز UD پتی، 2 بیگز نیلم پتی، 1 بیگ رامپوری پتی، 1000 ساشے پتی، پڑیاں گٹکا ماوا، 3 موبائل فونز، 3 شھزور پک اپ اور 1 سوئفٹ کار برآمد کیں۔
ایس ایچ او تھانہ دہابیجی انسپیکٹر مبین پرہیاڑ اور اسٹاف نے نیشنل ہائی وے روڈ زیبسٹ یونیورسٹی، آچار سالار کٹ، اولڈ چیک پوسٹ دہابیجی اور OK آئل مل کے قریب الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزمان بشیر ولد اللہ ڈتو، وشنو ولد بورو کولھی، ممتاز علی ولد گل حسن، حبیب اللہ ولد خطیب اللہ، صابر حسین ولد ذاکر حسین اور اسد ولد رحیم کو گرفتار کیا۔
Comments are closed.