صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 10 جنوری 2026 — صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
صدر زرداری نے شمالی بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی جامع مشقوں پر مبارکباد دی اور جدید فضائی دفاعی، سطح سے فضا میں حملہ کرنے والے اور خودکار نظاموں کی مؤثر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے خودکار سطحی جہاز (USV) کے کامیاب اوپن سی ٹرائلز کو ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔
صدرِ مملکت نے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کی تعریف کی اور ان کی لگن کو قومی دفاع کے لیے قابل تقلید قرار دیا۔

Comments are closed.