تربت یونیورسٹی میں IGFC اسکالرشپس تقسیم، مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تربت، 8 جنوری 2026 – یونیورسٹی آف تربت میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس بریگیڈیئر عمر طاہر نے IGFC اسکالرشپس مستحق طلبہ میں تقسیم کیں۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ (تمغہ امتیاز)، فیکلٹی آف لاء کے ڈین ڈاکٹر مظفر حسین، رجسٹرار گنگزار بلوچ، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بریگیڈیئر عمر طاہر نے شعبہ قانون کے طلبہ کے لیے 10 لاکھ روپے کا اسکالرشپ چیک ڈین فیکلٹی آف لاء کے حوالے کیا، جبکہ دیگر شعبہ جات کے طلبہ کے لیے مزید 10 لاکھ روپے کا چیک وائس چانسلر کو پیش کیا۔ یہ اسکالرشپ میجر جنرل بلال سرفراز، IGFC ساؤتھ بلوچستان کی ہدایت پر بحال کی گئی تاکہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے ہونہار طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر عمر طاہر نے طلبہ کو تعلیم پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے اور خطے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے میجر جنرل بلال سرفراز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ امداد طلبہ کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے صوبے میں تعلیم، امن اور سماجی و اقتصادی ترقی میں FC بلوچستان کی خدمات کو سراہا۔
Comments are closed.