وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف کا وکلاء کی فلاح و بہبود پر زور، بار ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقات
اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف، بیرسٹر عقیل ملک، نے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقات کی، جن میں بٹگرام ڈسٹرکٹ، حویلیاں تحصیل، اپر چترال ڈسٹرکٹ اور جند تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وکلاء کی فلاح و بہبود اور بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وکلاء کے لیے جاری و مجوزہ ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشنز کے لیے گرانٹ ان ایڈ چیکس بھی جاری کیے گئے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور سہولتوں میں بہتری کے لیے اپنی مستقل کوششوں کا اعادہ کیا
Comments are closed.