لورالائی میں ژوب روڈ پر نو پارکنگ زون کا آغاز

25

 لورالائی، 6 جنوری: ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے باچا خان چوک سے نیوا اڈا تک ژوب روڈ کے دوسرے فیز پر نو پارکنگ نافذ کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے گاڑی کھڑی کرنے، موٹر سائیکلیں باہر رکھنے اور دکانوں کے باہر سامان رکھنے پر مکمل پابندی عائد کی۔ ٹریفک سارجنٹ منظور حسنی اور لیویز اہلکار صالح محمد لونی نے نفاذ کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام، دکانداروں اور ٹرانسپورٹ مالکان سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ اس اقدام سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے اور مریضوں کو ہسپتال تک رسائی آسان ہوئی ہے۔

Comments are closed.