نیشنل پارٹی مستونگ کی قلات پولیس کی تیل کی پابندی مسترد

21

مستونگ، 6 جنوری: نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر میر سکندر ملازئی نے قلات پولیس کی جانب سے تیل کے کاروبار پر پابندی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے نوجوانوں کے روزگار اور بلوچستان میں معاشی عدم استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں غریب نوجوان اپنے خاندانوں کا پیٹ پالتے ہیں اور پابندی انہیں دیگر خطرناک راستوں کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان اور پولیس حکام سے فوری پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر پارٹی عوامی احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلے گی۔

Comments are closed.