عالمی بینک کی جانب سے سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلیٹیشن منصوبے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دینا سندھ حکومت کی مؤثر منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کا واضح ثبوت ہے
کراچی، 6 جنوری 2025
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلیٹیشن منصوبے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دینا سندھ حکومت کی مؤثر منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کا واضح ثبوت ہے۔
ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلیٹیشن منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اہم انفراسٹرکچر کی بحالی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں 7.2 ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے، جن میں 3.4 ملین خواتین بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کو اولین ترجیح دی اور محدود وسائل کے باوجود شفافیت، تیز رفتار عملدرآمد اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا۔ عالمی بینک کی جانب سے منصوبے کی پیش رفت کو تسلی بخش قرار دینا اس امر کی تصدیق ہے کہ حکومت سندھ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بحالی کا سبب بنا اور ساتھ ہی معاشی و سماجی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Comments are closed.