کوئٹہ: یوم حق خودارادیت کشمیر، کشمیری عوام کے جائز حقوق کی حمایت جاری

23

کوئٹہ – صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن خان کھیتران نے یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر کہا کہ کشمیری عوام کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے تحت تسلیم شدہ بین الاقوامی وعدہ ہے، جو آج تک پورا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آج بھی جبر، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ سردار کھیتران نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

Comments are closed.