بلوچستان: پیر کو سرد اور خشک موسم، شدید ہواؤں کا امکان
بلوچستان کے علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق پیر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ضلع چاغی، واشک اور پنجگور میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے، جبکہ واشک، پنجگور، کیچ، چاغی، گوادر، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور نوشکی میں تیز اور بعض مقامات پر شدید ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، ژوب اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دالبندین میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور ڈرائیورز کو ہواؤں کی شدت اور سرد موسم سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.