کوہلو: کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں بڑھیں گی

16

کوہلو – ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دمڑ نے آل بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں اور نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں برداشت، بھائی چارہ اور مثبت مقابلے کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اسپورٹس کمپلیکس کوہلو کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب میں ہزاروں شائقین اور سرکاری عہدیداران نے شرکت کی، جنہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

Comments are closed.