پشین: عوامی فلاح کے لیے ہوم سولر پینلز اور انورٹرز کی تقسیم

16

پشین – چیئرمین میونسپل کمیٹی حرمزئی حیدر شاہ نے عوامی فلاح کے منصوبے کے تحت ہوم سولر پینلز اور انورٹرز کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں مقامی معززین، منتخب بلدیاتی نمائندگان اور شہریوں نے شرکت کی۔
چیف افیسر ابدال خان ترین نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کو سستی، پائیدار اور متبادل توانائی فراہم کرے گا اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل میں کمی لائے گا۔ چیئرمین حیدر شاہ نے کہا کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں مزید ایسے منصوبے جاری رہیں گے تاکہ پسماندہ علاقوں میں معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکے۔

Comments are closed.