بصارت سے محروم افراد کی تعلیم قابلِ تحسین ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کو علم سے روشناس کرانے والے افراد اور ادارے قابلِ تحسین ہیں۔
عالمی یومِ بریل کے موقع پر پیغام میں انہوں نے لوئس بریل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بریل علم اور امید کی کرن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آف ایکسیلنس میں بریل ریڈنگ سسٹم فعال ہے اور خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.