زمونگ کور سے بچوں کے نکالے جانے پر فوری انکوائری کا حکم
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ سے بچوں کے نکالے جانے کے معاملے پر فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے اچانک دورے کے دوران بچوں اور انتظامیہ سے ملاقات کی اور 11 بچوں کے اخراج، ہائیجین کٹس کی تقسیم، کلاس رومز میں کیمرے اور اساتذہ کی کمی پر تحقیقات کی ہدایت دی۔
انہوں نے کمپلینٹ سیل کے قیام، فیسوں کی ادائیگی، ایٹا اسکالرشپس میں خصوصی کوٹہ اور مکمل ڈیجیٹل اکاؤنٹس سسٹم کا بھی حکم دیا۔
Comments are closed.