پنجاب میں ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کا فیصلہ

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور: پنجاب حکومت نے نئے سال میں سڑکوں، مکانات، ہاسٹلز، واٹر انفراسٹرکچر اور سیوریج سسٹم کی تعمیر و بحالی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 18 اہم صوبائی سڑکوں اور 24 زرعی، صنعتی و شہری راہداریوں کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔
دیپالپور–پاکپتن–وہاڑی روڈ (150 کلومیٹر) اور چراغ آباد–جھنگ–شورکوٹ روڈ (100 کلومیٹر) کو دو رویہ بنانے کی اصولی منظوری دی گئی۔
چکوال اور قصور میں صاف پانی و نکاسی آب کے منصوبے بھی نجی شعبے کے تعاون سے مکمل ہوں گے۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شفاف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل سے پنجاب میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

Comments are closed.