وزیراعظم نے اقتصادی گورننس اصلاحات کیلئے 15 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد: وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز میں اصلاحات کے لیے 15 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے اور سہ ماہی بنیادوں پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
کمیٹی میں سیکریٹری خزانہ، قانون، منصوبہ بندی، آئی ٹی، ایس آئی ایف سی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، لا اینڈ جسٹس کمیشن اور سرمایہ کاری بورڈ کے سیکریٹریز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سی سی پی، ایم ڈی پیپرا، ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل بھی رکن ہیں۔
ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے جبکہ وزارت خزانہ سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔
Comments are closed.