موسیٰ خیل میں لاشوں کی برآمدگی: واقعہ غیر آباد سرحدی علاقے میں پیش آیا، ضلع میں امن و امان مکمل طور پر قائم، ڈپٹی کمشنر
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 4 جنوری 2026: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک نے بعض میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع موسیٰ خیل میں چار نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ درحقیقت موسیٰ خیل اور ژوب کے درمیان واقع ایک غیر آباد اور دور دراز سرحدی علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موسیٰ خیل کے شہری یا مرکزی علاقوں میں کسی قسم کا کوئی تصادم یا بدامنی کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاشیں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک افراد کی ہیں، جنہیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور انتظامیہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام اور میڈیا سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.