گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان کے امن میلے کا دورہ

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | 4 جنوری 2026

ڈیرہ اسماعیل خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی علاقے جھوک اوبھیچڑ موضع دھپ میں منعقدہ امن میلے میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ میلے میں گھڑسواری کے مقابلے، ثقافتی سرگرمیاں اور تفریحی پروگرام شامل تھے، جن میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ ملحقہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اضلاع کی عوام نے بھی بھرپور شرکت کی۔

گورنر نے گھڑسواری کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور رنگا رنگ ثقافتی میلے کے انعقاد پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ اور منتظمین کو مبارکباد دی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن میلے کی شمولیت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈی آئی خان کے عوام امن پسند اور ثقافت سے محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے صوبہ بھر میں کھیل، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ دہشتگردی کی حوصلہ شکنی ہو۔

Comments are closed.