ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات: 6 جنوری کو کھلی کچہری کا اعلان

21

 قلات: ضلعی انتظامیہ قلات نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ 6 جنوری 2026 بروز منگل بوقت 11:00 بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

عوام، صحافی، سیاسی اور سماجی رہنما اس کچہری میں شرکت کر کے اپنے جائز مسائل ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کر سکیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا اور شفاف انتظامی عمل کو فروغ دینا ہے۔ شہریوں کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ شرکت کر کے اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ مناسب اور فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

Comments are closed.