وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پیغام: شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو خراجِ تحسین

22

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر کہا کہ وہ ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو عوامی شعور، جمہوری سیاست اور آئینی بالادستی کا راستہ دکھایا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھٹو نے مظلوم طبقات کو آواز دی، عوام کو اقتدار کا اصل سرچشمہ بنایا اور پاکستان کو متفقہ آئین دیا، جو آج بھی وفاق کی مضبوط بنیاد ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں عوامی فلاح، جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق اقدامات جاری رہیں گے۔

Comments are closed.