بلوچستان: این 25 نیشنل ہائی وے کا ڈبل وے منصوبہ، ترقی و معاشی خوشحالی کا آغاز
خضدار: بلوچستان کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے این 25 نیشنل ہائی وے کو جدید ڈبل وے ایکسپریس وے میں تبدیل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
خضدار وڈھ سیکشن پر بھاری مشینری، انجینئرز اور سینکڑوں ورکرز مصروف عمل ہیں۔ ڈبل وے کی تکمیل سے سفر محفوظ، کم وقت میں ممکن ہوگا جبکہ روڈ حادثات میں کمی اور تجارت، سیاحت و روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کا دیرینہ خواب تھا، جو اب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے، اور کراچی سے چمن تک محفوظ اور آرام دہ سفر ممکن ہوگا
Comments are closed.