وزیر اعلیٰ بلوچستان: یومِ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کے حقوق کی عالمی یاددہانی
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یومِ حقِ خودارادیت عالمی برادری کے لیے واضح پیغام ہے کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت تسلیم شدہ بین الاقوامی وعدہ ہے۔ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو مستقبل کا تعین آزادانہ رائے شماری کے ذریعے کرنے کا حق دیا۔
وزیر اعلیٰ نے بھارت کی غیر قانونی زیر قبضہ پالیسیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری قیادت کو قید کرنے کے اقدامات پر شدید تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔
پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں مکمل طور پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی فورمز پر ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.