کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک کا الکسب مارکیٹ دورہ، تاجروں کے مسائل فوری حل کی ہدایت
کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی حاجی نورمحمد خان دومڑ نے سریاب روڈ، الکسب ہائیر مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں تاجروں اور شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران مارکیٹ کی صفائی، سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کے مسائل پر غور کیا گیا۔ وزیر خوراک نے تمام مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کاروباری برادری کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تاجروں نے وزیر کے عملی اقدامات اور عوام دوستی کو سراہا اور کہا کہ یہ دورہ کاروباری برادری کے ساتھ براہِ راست رابطے کا حوصلہ افزا اقدام ہے
Comments are closed.