بلوچستان: سرد و خشک موسم، تیز ہواؤں کا امکان

20

کوئٹہ: علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں اتوار اور پیر کو سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔
ضلع چاغی، واشک اور پنجگور میں جزوی ابر آلود موسم جبکہ واشک، پنجگور، کیچ، گوادر، پسنی اور نوشکی میں دوپہر و شام کے اوقات میں تیز اور شدید ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، ژوب اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ صوبے میں بارش نہیں ہوئی۔

Comments are closed.