کوئٹہ: مسافر ویگنوں کی خلاف ورزی، 13 مالکان کو فوری چالان

18

کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پی ٹی اے وحید شریف عمرانی کی ہدایت پر پی ٹی اے، ڈسٹرکٹ پولیس، انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے موسیٰ کالونی، سریاب روڈ پر مسافر ویگنوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران چھتوں پر مسافر بٹھانے، ڈنڈا سیٹ کے استعمال، اضافی کرایہ وصول کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس کی غیر موجودگی جیسی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس پر 13 ویگن مالکان کو موقع پر ہی چالان کیا گیا۔
حکام نے ڈرائیوروں اور مالکان کو واضح ہدایت کی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی پالیسیوں پر سختی سے عمل کریں اور آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.