لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی شدید مذمت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 4 جنوری 2026: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس انچارج سمیت تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس فرنٹ لائن پر قربانیاں دے رہی ہے اور صوبائی حکومت پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی اور یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
Comments are closed.