گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں بدانتظامی، نیا ایم ایس اور پرنسپل فارغ

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 4 جنوری 2026: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئی، جہاں بدانتظامی ثابت ہونے پر نئے تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا کی جانب سے بھیجی گئی خصوصی ٹیم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک معائنہ کیا اور مریضوں و تیمارداروں سے براہِ راست گفتگو کرکے فیڈ بیک حاصل کیا۔ مریضوں اور تیمارداروں نے ادویات کی فراہمی میں تاخیر اور بدانتظامی کی شکایات کیں۔
انسپکشن ٹیم کی رپورٹ اور عوامی شکایات کی بنیاد پر انتظامی ناکامی کے مرتکب افسران کو فارغ کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غفلت اور بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.