وزیراعلیٰ مریم نواز کا عالمی یومِ بریل پر لوئس بریل کو خراجِ تحسین

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 4 جنوری 2026: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ بریل کے موقع پر بصارت سے محروم افراد کے لیے معاون رسم الخط کے موجد لوئس بریل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بریل بصارت سے محروم افراد کے لیے علم اور امید کی کرن ہے اور ان کی زندگیوں کو تعلیم کے ذریعے روشن کرنے والے تمام افراد قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں خصوصی افراد کے لیے سینٹرز آف ایکسیلنس قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں بریل ریڈنگ سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن مراکز میں بریل نظام کے تحت مکمل تدریسی نظام فعال ہے اور بصارت سے محروم افراد خصوصی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

Comments are closed.