صدر آصف علی زرداری کا یومِ آزادیِ میانمار پر قائم مقام صدر من آنگ ہلینگ کو مبارکباد کا پیغام
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 4 جنوری 2026:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ میانمار کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر قائم مقام صدر من آنگ ہلینگ اور میانمار کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور میانمار کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، افہام و تفہیم اور تاریخی و ثقافتی روابط پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، دفاع، صحت، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر زرداری نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے میانمار کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اقوامِ متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر تعاون کو سراہا۔ انہوں نے آسیان میں میانمار کے کردار کو علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔
صدرِ مملکت نے میانمار کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.