لورالائی: فیڈرل لیویز رسالدار حاجی روزالدین کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

26

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لورالائی، 2 جنوری: کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں فیڈرل لیویز کے رسالدار حاجی روزالدین کے اعزاز میں ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ سمیت اعلیٰ افسران اور عملے نے شرکت کی۔
کمشنر ولی محمد بڑیچ نے حاجی روزالدین کی 45 سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس میں ایمانداری سے خدمات انجام دینا ایک بڑی قربانی ہے۔ انہوں نے ریٹائرڈ افسر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔ حاجی روزالدین نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور لیویز فورس کے مسائل کے حل کی اپیل کی۔

Comments are closed.