بلوچستان لوکل کونسل سروس رولز میں ترامیم، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹس کی فیس میں نمایاں کمی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 2 جنوری: صوبائی کابینہ نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان لوکل کونسل سروس رولز 1981ء میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ترامیم سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی منظوری سے عمل میں آئیں۔
محکمہ بلدیات کے مطابق برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس سے متعلق فیسوں اور طریقہ کار میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ عوام کو آسان، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ اصلاحات سے قانونی دستاویزات کے حصول میں سہولت اور غیر ضروری پیچیدگیوں کا خاتمہ ہوگا۔
Comments are closed.