نصیرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی مقبولیت میں اضافہ، مختلف قبائل سے درجنوں افراد کی شمولیت

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کی عوام دوست، مثبت اور اصولی پالیسیوں سے متاثر ہو کر نصیرآباد کے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں نور احمد بنگلزئی، ماما بدوزئی، حاجی برکت علی عمرانی، رضا علی چھلگری، مطلب احمد بنگلزئی، نبی بخش عباسی اور محمد حنیف بنگلزئی سمیت دیگر شامل ہیں۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے صوبائی سینئر نائب صدر میر امداد حسین مری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اقتدار نہیں بلکہ بلا تفریق عوامی خدمت، بنیادی حقوق کے تحفظ اور معاشرتی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد سمیت بلوچستان بھر میں پارٹی تیزی سے منظم اور مضبوط ہو رہی ہے، جس کا واضح ثبوت مختلف طبقات کی شمولیت ہے۔
نومنتخب کارکنان نے قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.