نصیرآباد پولیس کی شاندار کارکردگی، 2025 میں جرائم، منشیات اور اسلحہ مافیا کے خلاف بڑی کامیابیاں

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیرآباد: ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی قیادت میں نصیرآباد پولیس نے سال 2025 کے دوران غیر معمولی اور قابلِ تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کیا۔ ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن (ر) عاصم خان کی ہدایات پر منشیات، غیر قانونی اسلحہ، اسمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔
پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں درجنوں مقدمات درج کر کے بڑی مقدار میں چرس، شیشہ، گٹکہ اور چھالیہ برآمد کی، جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ضبط کیا گیا۔
اسی طرح چوری، ڈکیتی اور اغوا کے مقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور مغویان کی بحفاظت بازیابی عمل میں لائی گئی۔ پولیس کی یہ کارروائیاں مضبوط قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔

Comments are closed.