اہم خبریںبلوچستان

ہرنائی‘ کوئلہ کان حادثے میں 3مزدور چل بسے‘ ایک زخمی

ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان حادثے میں تین کانکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق واقعہ ہرنائی کے علاقے میں کھوسٹ کوئل مائنز ایریا میں ایک مقامی کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں اچانک ٹرالی کی رسی ٹوٹ گئی اور بے قابو ہو کر نیچے کان میں مصروف مزدوروں پر جاگری۔حادثے کے نتیجے میں وہاں پر موجود تین کانکن موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا جنہیں امدادی اہلکاروں نے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button