گورنر بلوچستان: ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں نمایاں کامیابی، یونیورسٹی آف بلوچستان کی 25 برس بعد بحالی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
بلوچستان، 14 نومبر 2025
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ایک سال کی کڑی نگرانی کے بعد صوبے کے ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔ صوبے کی تقریباً تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رینکنگ ڈبل ہو گئی ہے، بیوٹمز یونیورسٹی کا اسکور 80٪، وویمن یونیورسٹی کا اسکور 37٪ سے 67٪ جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان کا اسکور 44٪ سے بڑھا کر 76٪ کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کو 25 برس بعد تمام بحرانوں سے نکال کر مضبوط تعلیمی ادارے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سولر انرجی پر منتقلی، غیرضروری ڈیپارٹمنٹس کی بندش، بین الاقوامی سیمینارز کا انعقاد، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، اور مالیاتی اصلاحات یونیورسٹی کی کارکردگی کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
Comments are closed.