عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 3 مذید خستہ حال پرانے ماڈل بسوں کو سیکشن 115 کے تحت تحویل میں لے لیا

19

کویٹہ14 نومبر 2025 : کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی کا ایس پی ٹریفک صدر سرکل سید عاصم شاہ کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک پر مسلسل کاروائی کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 3 مذید خستہ حال پرانے ماڈل بسوں کو سیکشن 115 کے تحت تحویل میں لے لیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں بغیر پرمٹ چلنے والے 10 رکشوں کو بھی سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔بغیر پرمٹ چلنے والی سوزوکی کیری کے خلاف بھی کاروائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ مزید موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 21 گاڑیوں کو چالان بھی جاری کئے گئے۔

Comments are closed.