ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

21

 ٹھٹہ پولیس نے ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات اور آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن و ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کے احکامات کے تحت منشیات اور گٹکا فروش عناصر کے خلاف تیز کارروائیاں کی ہیں۔

تھانہ گھارو، گاڑہو، مکلی اور دہابیجی پولیس نے 3 انڈین گٹکا سپلائر/فروش غلام نبی عرف کارو ولد عیسو خاصخیلی، عصمت اللہ ولد سادا گل پٹھان، حضور بخش ولد محمد صدیق کلمتی اور 1 منشیات فروش ملزم عبدالطیف ولد صدیق ملاح کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2,400 پڑیاں انڈین گٹکا، 700 پڑیاں گٹکا ماوا، 510 گرام چرس اور 2 موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں۔ تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔

Comments are closed.